30 اپریل 2014 - 07:57
شام ميں صدارتي اليکشن اور بشار اسد

شام کي حکمراں بعث پارٹي نے ملک کےآئندہ صدارتي اليکشن ميں بشار اسد کے بحيثيت اميدوار حصہ لينے کو ايک قومي ضرورت قرارديا ہے -

 

ابنا: شام کے ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ شام کي بعث پارٹي نے اپنے بيان ميں ملک کے آئندہ صدارتي اليکشن ميں بشار اسد کي بحيثيت اميدوار شرکت کو ضروري اور قومي مفاد و مصلحت ميں بتايا اور کہا کہ اس بات کے پيش نظر کہ بشاراسد  کو جو قومي علامت اور شام ميں اقتداراعلي کے استحکام کي ضمانت  اور محبان وطن کے علمبردار ہيں بعض کوتاہ فکر اور ملک دشمن دھڑوں نے نشانہ بنارکھا ہے اس لئے آئندہ صدارتي اليکشن ميں ان کے حصہ لينے کا مطلب ملک ميں قومي حاکميت کو حقيقي معنوں ميں عملي جامہ پہنانا ہوگا -

شام کي بعث پارٹي نے اپنے بيان ميں شام کے اندر اختلاف و تفرقہ پھيلانے والوں کے مقابلے ميں بشاراسد کے سياسي اقتصادي اور سماجي پروگراموں کي تشريح کرتے ہوئے کہا کہ اس قومي ہيرو نے عرب اور عالمي سطح پر ايک قومي علامت بن کر علاقے اور پوري دنيا ميں سامراجي قوتوں کا بھرپور مقابلہ کيا ہے اور اس ميں کاميابي حاصل کي ہے -

شام کي بعث پارٹي نے اغيار کي طرف سے شام ميں لڑي جانے والي جنگ کے نتيجے ميں پيدا ہونےوالے بحران پر قابو پانے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ آئندہ صدارتي اليکشن ميں بشاراسد کي شرکت کا مقصد  قومي و عربي پروگراموں کي حفاظت اور شام کے لئے قربانياں دينے والوں کے خون سے کئے گئے عہد کي وفاداري کے راستے کو آگے بڑھانا ہے -

شام کے صدر بشار اسد نے ملک کےآئندہ صدارتي اليکشن ميں حصہ لينے کے لئے پير کو اپنے کاغذات نامزدگي داخل کراديئے ہيں -

صدر بشار اسد نے اس موقع پر کہا کہ شام کے عوام کو چاہئے کہ وہ سبھي اميدواروں کے ميدان ميں اترنے پر اپني خوشي کا پوري ہوشياري اور قومي بيداري کے ساتھ مظاہرہ کريں اور صدارتي اليکشن ميں بڑھ چڑھ کر حصہ ليں.

.......

/169